یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز یمن میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمنی سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی عہدیدار محمد عبدالسلام کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے یمن میں جنگ بندی شروع کرنے اور اس میں توسیع کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے دیرپا امن کے قیام کے لئے پیشگی اقدام قرار دیا اور یمن میں انسانی صورت حال میں پیش رفت کی امید کا اظہار کیا۔
اپنی طرف سے، یمن کی قومی سالویشن حکومت کے چیف مذاکرات کار نے اس ملاقات میں یمنی عوام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کو اس ملک کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔
محمد عبدالسلام نے جنگ بندی کے بنیادی عناصر کے نامکمل نفاذ اور دوسرے فریق کی بد نیتی پر تنقید کی اور کہا کہ یمن میں کسی بھی منصفانہ امن کو آگے بڑھانے کے لیے یمنی عوام کے انسانی مسائل کا حصول ضروری ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ